سرینگر//باشندگان باغات کنی پورہ نے کنی پورہ سے لعل دید ہسپتال تک میٹا ڈار سروس شروع کرنے کی مانگ کی ۔مقامی باشندگان کے مطابق سومو کرایہ اتنی زیادہ ہے کہ ایک طالب علم ،مزدور اور سماج کا غریب طبقہ روزانہ سومو میں سفر نہیں کرسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے باغات کنی پورہ سے لعل دید ہسپتال تک میٹاڈار سروس چلتی تھی تاہم گذشتہ ایک سال سے اسے بند کردیا گیا ہے ۔مقامی لوگوں نے مزید بتایا کہ جو سومو اس روٹ پر چلتے ہیں ،ان میں خالی جگہ بھی نہیں ہوتی ہے اور لال چوک پہنچنے میں انہیں گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے طلاب علم وقت پر سکول بھی نہیں پہنچ پاتے ہیں ۔لوگوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ کنی پورہ سے لعل دید ہسپتال تک میٹاڈار سروس پھر سے چالو کی جائے ۔