اننت ناگ//مال ، امداد ، باز آباد کاری و تعمیر نو کے وزیر عبدالرحمان ویری نے کہا کہ ریاست میں ابتدائی طبی نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں اقدامات میںتیزی لائی جارہی ہے۔وزیر موصوف نے بالترتیب 2کروڑ روپے اور 1.67 کروڑ روپے کی لاگت سے کی تعمیر ہونے والے کنیلون اور نانل دیہات میں نئے طرز کے پرائمری ہیلتھ مراکز کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقعہ پر خطاب کر رہے تھے ۔ وزیر کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اننت ناگ ، چیف میڈیکل آفیسر و دیگر افسران بھی تھے۔ویری نے کہا کہ موجودہ طبی بنیادی ڈھانچے کو استحکام بخشنا خاص طور پر دیہی علاقوں میں حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ساتھ میں ریاست کے ٹریٹری ہیلتھ کیئر نظام میں بھی بہتری لائی جارہی ہے۔اس موقعہ پر وزیر نے نئے قائم کئے جارہے طبی مراکز کے ڈی پی آرز کا تفصیلی جائزہ لیا اور انہیں جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔