سرینگر// میرواعظ مولانا ریاض احمد ہمدانی حسب قدیم آج 17ماہ رمضان المبارک منگل 4بجے دن تا نمازِ عصر تک مسجد شریف زیارت حضرت سید کمال دین مدنی ؒ کنہ مزار نوا کدل میں ایک پُر وقار تقریب پرمعرکہ بدر اور شہدائے بدر کی عظمت بیان کریں گے اور آج ہی عرس مبارک حضرت عایشہ ؓ کے موقعے پر اُن کے علمی کمالات اور روحانی ، ریاضت ، تقوا اور تبلیغ اسلام واشاعت کے کارناموں پر قرآن اور حدیث کی روشنی میں بیان کریں گے جبکہ 18رمضان المبارک (بدھ)مسجد شریف محمدیہؐ آرم پورہ نواکدل میں ایک بجے دن سے واعظ و تبلیغ اور 19رمضان المبارک (جمعرات)یوم فتح مکہ کے سلسلے میں مسجد شریف زیارت حضرت خواجہ حبیب اللہ نوشہریؒ نوشہرہ میں 12بجے دن کے بعد ہی مجلس وعظ منعقد ہوگی۔دریں اثناء اصحاب بدر کی عظمت اور وصال ام المومنین حضرت عائشہ ؓ کے علمی فقاہت ، حدیث نبوی پر عبور اور ان کی سیرت مبارک پر انجمن حمایت الاسلام کے صدر مولانا خورشید احمد قانونگو مسجد قاضی یار زینہ کدل میں قبل از نماز ظہر روشنی ڈالینگے۔ توقع ہے کہ اس مجلس میں ارباب علم و ذوق شرکت کرینگے۔