عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/وسطی ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں بدھ کی صبح ایک ہولناک آتشزدگی کے واقعے میں مرکزی بازار کی متعدد دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔مقامی ذرائع کے مطابق، صبح سویرے ایک دکان سے آگ بھڑک اٹھی جو تیزی سے نزدیکی دکانوں تک پھیل گئی، اور کئی دکانوں کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوششیں کیں، تاہم تب تک کافی نقصان ہو چکا تھا۔ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
کنگن کے مرکزی بازار میں آتشزدگی ، متعدد دکانیں خاکستر
