سرینگر/وسطی کشمیر کے کنگن کا ایک نوجوان لاپتہ ہوا ہے اور جمعرات کو گھروالوں نے اُسے واپس لوٹنے کی اپیل کی ۔
گھریلو ذرائع کے مطابق 25سالہ شفاعت احمد ملک ولد محمد یوسف ملک 28اپریل کو طبی جانچ کیلئے صدر اسپتال سرینگر کیلئے گھر سے روانہ ہوکر واپس نہیں لوٹا۔
پولیس ذرائع کے مطابق شفاعت کے گھروالوں نے 30اپریل کو اُنہیں مطلع کیا اور پولیس سٹیشن کنگن میں ایک رپورٹ درج کرائی۔
گھریلو ذرائع کے مطابق شفاعت سرینگر میں ایک فٹ ویئر دکان پر سیلز مین کی حیثیت سے کام کرتا تھا جو اُس نے حال ہی میں چھوڑ دی اور اب وہ گھریلو کام میں ہی مصروف تھا۔
شفاعت نے اپنے بھائی شاہد کیساتھ دو روز قبل آخری بار بات کی جس کے بعد اُس کا موبائیل فون مسلسل بند آرہا ہے۔ گھروالوں نے شفاعت سے اپیل کی کہ وہ گھر لوٹ آئے۔