سرینگر //وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن میں پیر کے روز سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے دوران شدید طور پر زخمی ہونے والا 22 سالہ نوجوان گوہر احمد راتھر سرینگر کے شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سکمز) میں قریب 24 گھنٹوں تک موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا ہے۔ اسپتال ذرائع نے گوہر کے زندگی کی جنگ ہار جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ’ہماری لاکھ کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکا‘۔ گوہر جنوبی کشمیر کے دو اضلاع شوپیان اور اننت ناگ میں یکم اپریل کو ایک ہی دن کے اندر 13 مقامی جنگجوو¿ں اور 4 عام شہریوں کی ہلاکت کے تناظر میں کنگن میں گذشتہ شام ہونے والی جھڑپوں میں شدید طور پر زخمی ہوا تھا۔