کنگن//وسطی کشمیر کے ضلع گاندر بل میں جمعرات کو سڑک کے ایک حادثے میں ایک8سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔
یہ حادثہ ضلع میں کنگن کے گنہ ون علاقے میں اُس وقت پیش آیا جب ایک ایل پی ٹرک نے راہ چلتی آٹھ سالہ بچی کو کو ٹکر مار ی اور وہ موقع پر ہی لقمہ اجل بن گئی۔
جاں بحق بچی کی شناخت عادیہ دختر محمد انور ساکن گنہ ون کے طور ہوئی ہے۔
واقعہ کے فوراً بعد غمزدہ لوگوں نے اس دلدوذ حادثے پر اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے سڑک پر دھرنا دیا۔دھرنا پر بیٹھے لوگوں کا کہنا تھا کہ ٹرک ڈرائیور نے بچی کو اپنی زد میں لانے کے بعد دوسری گاڑی میں راہ فرار اختیار کی ۔
اس موقع پر پولیس کی ایک ٹیم نے لوگوں کو یقین دلایا کہ مفرور ڈرائیور کو عنقریب گرفتار کیا جائے گا۔