کنگن//وسطی ضلع گاندربل کے نجون کنگن میں محکمہ جنگلات اور فاریسٹ پروٹکشن فورس نے ایک مشترکہ کاروائی کے دوران 70مکعب فٹ دیودار کی لکڑی ضبط کی ۔
کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات اور فاریسٹ پروٹکشن فورس نے اکہال بلاک سکینڈ کے نجون کنگن کے کمپارٹ منٹ نمبر 3 سے سرسبز دیودار کی 70مکعب فٹ لکڑی ضبط کرکے اس کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
واضح رہے کہ سندھ رینج کنگن میں ہفتے میں یہ تیسرا واقع ہے جس کے لئے محکمہ نے اس کی جانچ کے لئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ قومی سرمایہ کو لوٹنے کا سلسلہ تیزی کے ساتھ جاری ہے اور محکمہ جنگل سمگلروں کو پکڑنے میں ابھی تک ناکام رہا ہے۔ انہوں نے چیف کنزر ویٹر فاریسٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ جنگلات کو ہورہے نقصان کا تخمینہ لگانے کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی جائے ۔