سرینگر/وسطی کشمیر کے گاندر بل ضلع میں جمعہ کی صبح ایک سڑک حادثے کے دوران ریاست ہریانہ کے رہنے والے دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔
یہ حادثہ ضلع میں کنگن علاقے کے رائیل گنڈ گائوں میں پیش آیا جہاں ایک ٹرک اور موٹر سائیکل آپس میں ٹکراگئے۔
معلوم ہوا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار ہریانہ کے دو شہری لداخ سے سرینگر کی طرف آرہے تھے جبکہ ٹرک مخالف سمت سے جاری تھی۔
اس حادثے کے نتیجے میں27سالہ بھارت بوشن ولد اشوک کمار ساکن ہریانہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ گورلال سنگھ ولد کیول سنگھ ساکن ہریانہ شدید طور پر زخمی ہوگئے ۔
گورلال کو مقامی لوگوں نے اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔