کنگن// پولیس نے وسطی ضلع گاندربل کے فراو گنڈ کنگن میں چور بازاری کے ذریعے فروخت شدہ بیکن کا سیمنٹ ضبط کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
کشمیر عظمیٰ کو ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق گنڈ پولیس نے ایس ڈی پی او کنگن کی قیادت میں سوموار اور منگلوار کی درمیانی رات کو فراو گنڈ کنگن میں ایک چھاپہ مار کاروائی کے دوران بیکن کے ملازم کی طرف سے چور بازاری میں فروخت کئے گئے 200 بیگ سیمنٹ ضبط کرکے تحقیقات شروع کردی۔
ایس ڈی پی او کنگن یاسر قادری نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اس سلسلے میں کیس درج کرکے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔