کنگن// حلقہ انتخاب کنگن میں 70934ووٹوں میں سے 15142ووٹ ڈالے گئے ۔اس دوران پتھرائو کے اکا دکا واقعات بھی پیش آئے۔ژنر ، سنبل بالا اور کلن میں پتھرائو کے چند ایک واقعات پیش آئے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 3افراد زخمی ہوئے۔ ادھر صبح سویرے سے بابا نگری ، وانگت، گنون ، گگن گیر علاقوں میںپولنگ مراکز کے باہر لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملیں ۔ ان علاقوں میں گزشتہ روز سے سیکورٹی کے سخت انظامات کئے گئے تھے۔ ایس ڈی ایم کنگن پیر زادہ ظہور احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ حلقہ انتخاب کنگن میں 150142ووٹروں نے اپنے حق ووٹ کا استعمال کیا ۔ انہوں نے مزیدبتایاکہ حلقہ انتخاب کنگن میں ووٹوں کی تعداد 21.28فیصد ریکارڈ کی گئی ۔