کنگن//وسطی ضلع گاندربل کے چکی پرنگ کجپارہ کنگن میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے خلاف لوگوں نے منگل کو سرینگر ۔لیہہ شاہراہ پر احتجاجی دھرنا دیکر گاڑیوں کی آمدورفت میں خلل پڑا۔
چکی پرنگ کجپارہ کنگن کے مردو زن نے سرینگر۔ لداخ شاہراہ پر محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا جس کے نتیجے میں شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت ایک گھنٹے تک متاثر رہی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کی بستی میں گذشتہ بیس دنوں سے پینے کے پانی کی شدید قلت ہے اور لوگ مجبور ہوکر مضر صحت پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے یہاں مہلک بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خطرہ لاحق ہے۔
کنگن پولیس نے جائے وقوع پر جاکر احتجاجی مظاہرین کو یقین دلایا کہ ان کے اس مسلے کو جلد حل کیا جائے گا جس کے بعد انہوں نے پرامن طور پر دھرنا ختم کیا اور شاہراہ پر ٹریفک بحال ہوگیا۔