کنگن میں ناجائزکان کنی،ٹپراور2ٹریکٹر ضبط

 غلام نبی رینہ

کنگن//گاندربل پولیس نے نالہ سندھ سے غیر قانونی طور پر ریت اور بجری بولڈر نکالنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے کئی گاڑیوں کو ضبط کرلیا ۔ گاندربل پولیس کے بیان کے مطابق کنگن پولیس اور محکمہ جیالوجی اینڈ مائنگ نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران سب ضلع کنگن میں نالہ سندھ سے غیر قانونی طور پر ریت بجری اور بولڈر نکالنے پر ایک ٹپر اوردو ٹریکٹروں کو ضبط کرکے کیس درج کرلیا ۔