گاندربل //کنگن میں اس وقت لوگ گھروں سے بھاگ گئے جب فورسز نے دوران شپ ایک بستی پر دھاوا بول کر درجنوں رہایشی مکانوں کی توڑ پھوڑ کی ۔ضمنی پارلیمانی چنائو کے سلسلے میں ڈگری کالج کنگن میں ایس ایس بی کی ایک کمپنی کو تعینات کیا گیا ۔سوموار کو رات کے9بجے دوران ڈگری کالج پر نامعلوم افراد نے کچھ پتھر پھینکے جس کے بعد رات کے 10بجے ایس ایس بی اہلکار مر گند بستی آئے اور مکانوں پر دھاوا بول دیا ۔مقامی آبادی نے بتایا کہ بے قابو فورسز اہلکاروں نے مکانوں کی توڑ پھوڑ کی اور خوف و دہشت مچائی جس دوران لوگ گھروں سے بھاگ گئے ۔ لوگوں نے یہ معاملہ پولیس اور ضلع انتظامیہ کی نوٹس میں لایا ہے۔
مشترکہ کھاتوں میں پنشن جمع کرنے کو منظوری حاصل
جموں// ریاستی سرکار نے مشترکہ کھاتوں میں پنشن جمع کرنے کو منظوری دی ہے۔ محکمہ خزانہ کی طرف سے جاری ایک حکمنامے کے مطابق ایک بار جب پنشن دہندہ کے بنک کھاتے میں پنشن جمع ہونے پر سرکار اور بنک کی واجبات ادا ہوں گی۔ چونکہ پنشن دہندہ کے حیات ہونے تک پنشن ادا کیا جاتا ہے اوراس کے فوت ہونے کی صورت میں ایک ماہ کے اندر بنک کو آگاہ کرنا ہوگا تا کہ بنک مشترکہ کھاتے میں ایک پنشن پانے والے افراد کی وفات کی صورت میں پنشن جمع نہ کرے۔ اگر غلطی سے مذکورہ کھاتے میں پنشن جمع ہوگی تو اسے مشترکہ کھاتے یا مشترکہ کھاتے دار کے دوسرے اکاؤنٹ سے بازیاب کیا جائے گا۔