کنگن//وسطی کشمیر میں گاندربل ضلع کے چھتر گل کنگن علاقے میں منگل کے روزایک فوجی اہلکار نے اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کردیا۔
کشمیر عظمیٰ کو پولیس ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق چھتر گل کنگن میں قائم 24آر آر فوجی کیمپ میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ڈلٹا کمپنی کے ایک فوجی اہلکار کانسٹیبل جگمیت سنگھ نے خود پر گولی چلادی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہلاک ہوگیا ۔
ہلاک شدہ فوجی اہلکار کی شناخت کانسٹیبل جگمیت سنگھ کے طور ہوئی ہے
کنگن پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔