کنگن//محکمہ جنگلات کی ایک ٹیم نے جمعرات کو پنزن کنگن میں سمگل کی جارہی دیودار کی عمارتی لکڑی ضبط کرلی۔یہ لکڑی ایک گاڑی میں لیجائی جارہی تھی اور اس ضمن میں محکمہ نے تحقیقات شروع کی ہے۔
کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق وسطی ضلع گاندربل کے پنزن کنگن میں محکمہ جنگلات کی ایک ٹیم نے بغیر نمبر ایک ٹاٹا سومو سے 48مکعب فٹ دیودار کی لکڑی برآمد کی۔
محکمہ نے بعد ازاں گاڑی اور لکڑی کو اپنی تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی۔