کنگن//وسطی ضلع گاندربل کے کنگن علاقے کی رہنے والی ایک20سالہ لڑکی سکمز صورہ میں جمعرات کو فوت ہوگئی۔ اُسے گزشتہ روز کوئی زہریلی گھاس چبھانے کے بعد مذکورہ اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
یہ واقعہ ٹنگ دجی ہاین پالپورہ کنگن میں پیش آیا جہاں ایک یتیم بچی گھر کے نزدیک ہی ایک میدان سے گھاس کاٹ رہی تھی ۔ اس دوران مذکورہ دوشیزہ نے گھاس کا ایک تنکا منہ میں ڈال کر چبھالیا جس کے بعد اس کے معدے میں تکلیف شروع ہوگئی اور اُسے سب ڈسٹرک ہسپتال کنگن پہچایا گیا۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ لڑکی کو بعد میںبہتر علاج کے لئے سکمز منتقل کیا گیا جہاں پر وہ آج فوت ہوگئی۔