غلام نبی رینہ
کنگن// کنگن میں ایک دوشیزہ نالہ سندھ میں غرقآب ہوگئی ۔نیلہ نجون علاقے میںپیر کواس وقت کہرام مچ گیاجب ایک 18 سالہ دوشیزہ نالہ سندھ میں ڈوب گئی۔مقامی لوگوں، کنگن پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم فوری طورجائے وقوع پر پہنچ گئی اور غرقآب ہوئی دوشیزہ کی لاش کو بازیاب کرنے کی کارروائی شروع کی ۔کافی محنت کے بعد غرقآب ہوئی دوشیزہ کی لاش کو برآمد کرلیا گیا۔ پولیس نے لاش کو قانونی لوازمات مکمل کرنے کے بعد لواحقین کے سپرد کردی۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرلیا ہے۔