کنگن // کنگن ،چھترگل اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں 21سالہ نوجوان کی ہلاکت کے خلاف دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال رہی جس کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی جبکہ سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ بھی معطل رہا ۔ عامر حمید لون 12روز قبل کنگن میںگوہر احمد راتھر کی پولیس کے ہاتھوں مبینہ ہلاکت کے خلاف لوگ احتجاجی مظاہروں کے دوران سر میں گولی لگنے سے شڈید زخمی ہوا تھا اوراتوار کی صبح صورہ اسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا ۔ عامر کے والد عبدالحمید لون پیشے سے شالباف ہے اور پشمینہ شال بناکر اپنے بچوں کی پرورش کررہا ہے ۔ قصبہ میں سوموارکو حالات پر امن طور رہے۔