غلام نبی رینہ
کنگن //کھیل اور دوستی کے جوش و جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے، شیخ العالم سٹیڈیم، کنگن میں گاندربل پولیس الیون اور میڈیا الیون کے درمیان ایک دوستانہ کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور میڈیا برادری کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا ۔گاندربل پولیس XI، جس کی قیادت ایس ایس پی خلیل احمد پوسوال نے کی، جبکہ میڈیا XI کی قیادت گاندربل پریس ایسوسی ایشن کے ایاز صوفی نے کی۔ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے، میڈیا الیون کو ابتدائی دھچکے کا سامنا کرنا پڑا لیکن ہادی ہدایت اور عارف کاسانہ کے درمیان 40 گیندوں پر 57 رنز کی لچکدار شراکت کے ذریعے رفتار بحال ہوئی، بالآخر ٹیم نے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے گاندربل پولیس الیون نے ہمت اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے 17.5 اوورز میں 148 رنز بنا کر دو وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ دو اہم وکٹیں حاصل کرنے اور قیمتی رنز بنانے پر عمر ہلال کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔