کنگن علاقے میں دوران شب دو گاڑیاں چوری

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
کنگن//چوروں نے وسطی ضلع گاندربل کے کلن اور گگن گیر سونہ مرگ علاقے سے دو آلٹو گاڑیاں اڑالیں۔ 
کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق گاندربل میں تحصیل گنڈ کے کلن میں رات کے دوران چوروں نے حبیب اللہ لون کی آلٹو کار اڑالی جبکہ گگن گیر سونہ مرگ میں بشیر احمد لون ولد کمال لون کی آلٹو کار چوری کرکے لی۔
 حبیب اللہ لون نے بتایا کہ انہوں نے اپنی گاڑی رہائشی مکان کے باہر رکھی تھی اور جب وہ صبح نماز ادا کرنے کے لئے گھر سے باہر آیا تو وہ حیران ہوگیا جب اس نے وہاں پر اپنی گاڑی نہیں پائی۔
 ادھر گگن گیر سے بشیر احمد لون نے بتایا کہ اس نے بھی گاڑی اپنے رہائشی مکان کے باہر رکھی تھی اور جب وہ صبح باہر نکلا تو گاڑی غا ئب تھی۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *