کنگن/وسطی ضلع گاندربل میں تحصیل گنڈ کنگن کے رامواری علاقے میں بدھ کواس وقت سنسنی اور خوف دہشت کا ماحول پھیل ہوگیا جب چند لوگوں نے نزدیکی جنگل کے کمپارٹمنٹ نمبر 40 میں ایک تیندوے کو دیکھا ۔
اطلاعات کے مطابق جب یہ خبر رامواری گنڈ علاقے میں پھیل گئی تو لوگوں کی بڑی تعداد تیندوے کو دیکھنے کے لئے جمع ہوگئی۔
بتایا جاتا کہ مذکورہ تیندوا معمولی طورزخمی ہے اور مقامی لوگوں نے اس بارے میں فوری طور محکمہ وایلڈ لائف کو بھی مطلع کیا ۔