کنگن//گذشتہ روز وسطی ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں جوموٹر سائیکل سوار ایک حادثے کے دوران زخمی ہوا تھا وہ منگل کو زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔
یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا تھا جب موٹر سائیکل اور آلٹو کار کے درمیان شدید ٹکر ہوگئی تھی اوراس حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد ذخمی ہوگئے تھے۔
زخمیوں کو علاج و معالجہ کیلئے سرینگر منتقل کیا گیا تھا جن میں موٹر سائیکل سوار 27برس کا شعیب لون ولد غلام نبی لون ساکن حبہ کدل سرینگر بھی شامل تھا۔
شعب آج صبح زخموں کی تاب نہ لاکر صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں دم توڑ بیٹھا۔