کنگن//گزشتہ روزکنگن میں ایک سڑک حادثے میں زخمی ہواجوان اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔سوموار29مارچ کو پاورہاوس کنگن کے قریب ایک آلٹوکاراورموٹر سائیکل کے درمیان شدیدٹکر ہوئی تھی جس کے نتیجے میں پانچ افرادزخمی ہوگئے۔جنہیں علاج کیلئے میڈیکل انسٹی چیوٹ صورہ منتقل کیا گیا تھا۔ منگلوارکوزخمیوں میں سے ایک 23برس کاشدیدزخمی نوجوان شعیب احمد لون ولدغلام نبی لون ساکن حبہ کدل کامیڈیکل انسٹی چیوٹ صورہ میں زخموں کی تاب نہ لاکر انتقال ہوگیا۔