کنگن//کنگن کامین بازار ضلع انتظامےہ کی عدم توجہی کے باعث گندگی کے ڈھےر مےں تبدےل ہوچکا ہے ۔ بازار میں ہر طرف کوڑا کڑکٹ دےکھنے کومل رہا ہے ۔اگر چہ سیاحتی مقام سونہ مرگ اورتحصےل کنگن کے بہت سارے علاقوں کی طرف جانے والی گاڑےاں اسی بازار سے چلتی ہیں اور سواریاں اسی مارکےٹ مےں گاڑیوں میں سوار ہوتی ہیں جس کے نتیجے میں شام دیر گئے تک کافی بھےڑ بھاڑ دےکھنے کو ملتی ہے۔ اس کے علاوہ سرےنگر سے کرگل اورلیہ کی طرف جانے والی گاڑیاں بھی یہیں سے گذرتی ہیں بلکہ سرےنگر کی طرف جانے والے سبھی گاڑےاں اسی مارکےٹ سے گذرتی ہیں ۔اس کے باوجود یہ بازارضلع انتظامےہ کی نظروں سے نہ صرف اوجھل ہے بلکہ صفائی ستھرائی کے معاملے مےں مکمل طور نظر انداز کےا گےا ہے ۔ راہگےر وںاور گاڑےوں مےں سوار مسافر وں کو بدبو سے ذہنی کوفت ہوتی ہے ۔ اگر چہ مقامی لوگوں ،دوکانداروں اورہوٹل مالکان نے اس سلسلے مےں ضلع انتظامےہ کو باخبر کےا تا ہم انہوں نے کنگن میں تا حال کوئی ٹھوس کاروائی عمل مےں نہےں لائی ۔