راجا ارشاد احمد
کنگن//کنگن کے مضافات و وسن سے ملحقہ مانک نار میں دوران شب بجلی شارٹ سرکٹ ہونے سے ایک رہائشی عمارت راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی۔ اتوار اور پیر کی درمیانی رات مانک نار ووسن میںنثار احمد خان ولد شیر محمد کے رہائشی مکان سے آگ کے شعلے بلند ہوئے۔اس موقع پر آس پاس مقامی لوگوں نے آگ بجھانے کی کوشش کرتے ہوئے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کو اطلاع دی۔فائرسروس نے موقعہ پرپہنچ کرآگ کوقابو کیاتاہم آتشزدگی کی واردات میںپوری رہائشی عمارت اور اس میں موجود مال اسباب خاکستر ہوکر رہ گیا۔اس رہائشی عمارت میں نثار احمد خان، ارشاد احمد خان، محمد سلیم خان اور نور جہاں بیوہ شیر محمد خان رہائش پذیر تھے، جو اب کھلے آسمان تلے آگئے ہیں۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ آتشزدگی متاثرین کی فوری بازآبادکاری کی جائے۔