گاندربل//وڈر کنگن،مامر،ٹھیون کثہ پتھری علاقہ جات کے باشندوں نے بجلی کی عدم دستیابی اور حکام کی عدم توجہی کے خلاف زبردست غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے کی دھمکی دی ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق محکمہ کی جانب سے صرف دو یا تین گھنٹوں تک ہی بجلی فراہم کی جاتی ہے۔محمد مقبول ساکنہ مامر کنگن نے اس ضمن میں کشمیر عظمی کو بتایا کہ روزانہ 24 گھنٹوں میں صرف دو یا تین گھنٹوں کو ہی بجلی سپلائی فراہم کی جاتی ہے اس دوران بھی وولٹیج برائے نام ہی ہوتی ہے۔ ۔اس بارے میں جب ایس ڈی ایم کنگن غلام محمد میر سے کشمیر عظمی نے رابطہ کرکے بجلی کے بحران کی جانب توجہ دلائی تو انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بجلی کے اعلی حکام سے شیڈول کے مطابق بجلی سپلائی فراہم کرنے کی تلقین کی جائے گی۔