سرینگر//شوپیان کے ایک گائوں میں اُس وقت کہرام مچ گیا جب ایک تیز رفتارکارنے 5سالہ کمسن بچے کو کچل کر موت کی ابدی نیند سلادیا ۔ شوپیان سے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ کنگنو علاقے میں منگل کو ایک کارنے راہ چلتے5سالہ معصوم بچے محمد سلیم ڈار ولد پرویز احمد ساکن ٹہاب پلوامہ کو اپنی زد میں لاکر بری طرح زخمی کردیا۔مذکورہ بچے کو خون میں لت پت حالت میں پلوامہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ سلیم گزشتہ چار برس سے کنگنو میں اپنے نانا کے گھر میںرہتا تھا۔قانونی اور طبی لوازمات مکمل کرنے کے بعد جب پولیس نے بچی کی لاش ورثاء کے سپرد کی تو علاقے میں کہرام مچ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔