Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

! کنکریٹ کے جنگل۔۔۔۔۔ تاحدِ نظر یہی ہے منظر

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 7, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
9 Min Read
SHARE
ریاست میں جس بڑے پیمانے پر زرعی اراضی پر تعمیرات کھڑی کر نے کا سلسلہ چل نکلا ہے، اُسکو دیکھتے ہوئے یہ اندازہ لگانا غلط نہ ہوگا کہ آنے والے برسوں میں ہمیں شاید ہی کسی قطعہ زمین پر فصلیں یا میوہ باغات نظر آئینگے۔ زرعی اراضی کو بستیوں اور آبادیوں میں تبدیل کرنے کا یہ سلسلہ شہروں اور قصبہ جات تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ دیہی اور پہاڑی علاقوں میں بھی کنکریٹ کے جنگلات کھڑے کرنے کا عمل اس سرعت کے ساتھ جاری ہے کہ یہ گمان کرنا بھی مشکل ہوجاتا ہےکہ یہ دیہی بستیاں ہیں۔ یہ عمل کسی ایک علاقہ تک محدود نہیں بلکہ قومی شاہراہ اور اضلاع کو سرینگر اور جموں شہروں کے ساتھ اور مضافات کو ضلعی ہیڈ کوارٹر وں کے ساتھ ملانے والی سڑکوں پر ہر جانب یہی طوفان بدتمیزی برپا ہے۔ یہ ساری کاروائیاںسرکارکی نظروں کے سامنے ہو رہی ہیں، حالانکہ اس حوالے سے قانون اور خاص طور پر ریاستی کابینہ کا ایک واضح حکمنامہ موجود ہے، جس میں زرعی اراضی کے غیر زرعی استعمال پر روک لگانے کےلئے انتظامیہ کو ہدایات دیدی گئی ہیں مگر کھیت کھلیانوں، باغات اور سبزیوں کی کاشت میں استعمال ہونے والی زمینوں پر لوہے او رسیمنٹ کے جنگل اس تیزی کے ساتھ اُبھر کر سامنے آرہے ہیں کہ آنے والے ایام میں کسی کےلئے یہ اندازہ لگانا بھی مشکل ہوگا کہ یہ اراضی کبھی زیر کاشت رہی ہوگی۔کچھ عرصہ قبل کئے گئے سروے کے مطابق ریاست میں7.78لاکھ لوگ کچے مکانات میں رہائش پذیر ہیںجبکہ 22.7 فیصد لوگ ایک کمرے والے مکانوں ، 26.2 فیصد اور 18.7 فیصد لو گ بالترتیب دو اور تین کمروں والے رہایشی یونٹوں میں زندگی گذار رہے ہیں۔گوکہ ملکی سطح کے مقابلے میں یہ اعدادوشمار پریشان کن نہیں ہیں لیکن ریاست جموں و کشمیر میں سطح افلاس کو دیکھ کر یہ اعدادوشمار واقعی پریشان کردینے والے ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ ریاست کے دو بڑےشہروں سرینگر اور جموں اور قصبہ جات میں آبادی کافی گنجان ہے جس پر قابو پانا ضروری ہے لیکن سوال پیدا ہوتا ہے کہ آخر آج تک متعلقہ محکموں نے اس ضمن میں کون سے اقدامات کئے ہیں۔جہاں تک سرینگر شہر کا تعلق ہے تو شہر اب اتنی وسعت پاچکا ہے کہ یہ جہاں جنوب میں پلوامہ ضلع کے حدود میں داخل ہوچکا ہے وہیں وسط میں بڈگام ،شمال میں بارہمولہ اور گاندربل اضلاع کے حدود میں شہر سرینگر کی کئی کالونیاں آباد ہوچکی ہیں۔غور طلب ہے کہ تمام کالونیاں زیادہ تر غیر قانونی اور بے ترتیب ہیں ۔ماسٹر پلان کا کوئی پاس و لحاظ نہیں رکھا گیا ۔کیا متعلقہ محکموں کے سربراہوں اور فیلڈ سٹاف سے پوچھا جاسکتا ہے کہ یہ کالونیاں تعمیر کرنے کی اجازت لوگوں کو کس نے دی ۔اس ضمن میں سب سے زیادہ سرینگر اور جموں کی میونسپل کارپوریشنوں پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں۔یہ وہ محکمہ ہے جو شہر میں لوگوں کو بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے لیکن جب رہائش ہی بے ڈھنگ ہو تو سہولیات کی امید کیا رکھنا ۔اس کے باوجود ان کالو نیوں میں سڑکیں تعمیر کرنے کے علاوہ بجلی اور پانی کی سپلائی فراہم کی جارہی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ سرکار ان کالو نیوں کو قانو نی طور صحیح مان رہی ہے۔یہی حال مختلف میونسپل کمیٹیوں اور ٹائون ائریا کمیٹیوں کا بھی ہے۔یہاں یہ کہنا بھی ضروری ہے کہ اس میں لوگوں کا کوئی قصور نہیں ہے ۔آبادی بڑھتی جارہی ہے۔اس صورتحال میں رہائشی مکانوں کی تعداد میں اضافہ ہونا فطری امر ہے۔آخر لوگوں کو سر چھپانے کیلئے آشیانے تعمیر کرنے ہیں ،انہیں جہاں زمین ملی ،مکان تعمیر کیا ۔شہر اور اس کے مضافات میں آج کل جو کالونیاں تعمیر ہورہی ہیں یا ہوچکی ہیں ،وہاں کبھی لہلہاتے ہوئے کھیت ہوا کرتے تھے۔اس طرح ہمیں مکانات تعمیر کرنے کیلئے اپنی زرعی اراضی کی قربانی دینا پڑرہی ہے حالانکہ ریاست میں واضح قانون موجود ہے جس کے تحت آبی اول زمین پر مکانوں کی تعمیر پر ممانعت ہے ۔اس کے باوجود یہ مکان کیسے تعمیر ہورہے ہیں ،ایک ایسا سوال ہے جس کا جواب دینے کی شایدضرورت نہیں۔عوامی حلقے اس بات پر حیران ہیں کہ اس رجحان کو ،جس کی وجہ سے اناج کی پیداوار میں دن بہ دن ریاست کی محتاجی میں اضافہ ہورہاہے ، کو بالواسطہ کیوں تقویت پہنچائی جارہی ہے کیونکہ ریاست میں گزشتہ کچھ عرصہ کے دوران زرعی اراضی اس قدر سکڑ چکی ہے کہ اب شہر کے مضافات میں خال خال ہی کہیں دھان کے کھیت اور سبزیوں کی کیاریاں نظر آتی ہیں۔رہی سہی کسر ریلوے لائن اور ایکسپریس ہائی وے کی تعمیر نے پوری کردی ہے جس نے ہزاروں کنال زرعی اراضی کو نگل لیا ہے ۔اس طرح جتنی جتنی زمین کم ہوتی جائے گی ،ہم اناج کے ایک ایک دانے کیلئے بیرون ریاست سپلائی کے محتاج بنتے جائیں گے اور اگر اس عمل کی رفتار یہی رہی تو وہ دن دور نہیں ہوگاجب ہمارے پاس اپنی کوئی پیداوار نہ ہوگی بلکہ ہمیں بیرونی پیدوار پر ہی اکتفا کرنا پڑے گا۔یہ انتہائی پریشان کن صورتحال ہے ۔اس پالیسی سے جہاں ہماری معیشت تباہ ہوکر رہے گی وہیں ہماری خود انحصاری کا جنازہ نکلے گا اور زرعی و باغبانی صنعتوں سے منسلک معیشت برباد ہو کر بے روزگاری کا ایک نیا روپ سامنے لائے گی۔کیونکہ زرعی معیشت کے سکڑتے جموں وکشمیرمیں کوئی متبادل معیشت فروغ پذیر نہیں ہو پارہی ہے ۔ سرکار کو بڑھتی آبادی کے پیش نظر لوگوں کی رہائشی ضروریات پورا کرنے کیلئے زرعی اراضی کو ختم نہیں کرنا تھا بلکہ سرکار کے پاس اس اراضی کی کمی نہیں جہاںپر ایک منظم طریقہ پر رہائشی کالونیاں تعمیر کی جاسکتی تھیں لیکن ایسا کیوں نہیں ہوا ،اس کا جواب بہتر انداز میں سرکار ہی دے سکتی ہے ۔ زرعی اراضی کی تمام اقسام پر تعمیرات پر مکمل پابندی عائد کرنے کے حوالے اگر سرکار اس وقت نہیں جاگے گی تو پھر کبھی نہیں جاگ پائے گی، کیونکہ اس میدان میں بلڈروں اور زمین دلالوں کا ایک منظم مافیا، جنہیں اچھے خاصے پیمانے پر  سیاسی پشت پناہی حاصل ہوتی ہے ، ہر ہر قدم پر سرگرم ہے۔ جہاں تک لوگوں کا تعلق ہے تو انہیں بھی اس بڑھتے ہوئے رجحان کے منفی پہلوئوںپر غور کرنے کی زحمت گوارا کرنی چاہئے ۔لوگ ضرور عالیشان مکان بنائیں ۔انہیں آرام سے زندگی بسرکرنے سے کوئی نہیں روک سکتا لیکن اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ ایسا وہ اپنی آنے والی نسلوں کی تقدیرکو دائو پر لگا کر کریں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ رہائشی تعمیرات کے وقت ہم اس بات کا خیال رکھیں کہ زرعی زمین محفوظ رہے اور زیادہ سے زیادہ بنجر زمین اور کاہچرائی ہی رہائشی مقاصد کیلئے استعمال ہو۔اس منصوبہ پر جتنی جلدی عمل کیا جاتا ہے ،اتنا ہی بہتر رہے گا ،ورنہ اس کے بھیانک نتائج کیلئے ہمیں تیار رہنے پڑے گا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گنڈ کنگن میں سڑک حادثہ،ڈرائیور مضروب
تازہ ترین
جموں میں چھ منشیات فروش گرفتار، ہیروئن ضبط: پولیس
تازہ ترین
مرکزی حکومت کشمیر میں تجرباتی، روحانی اور تہذیبی سیاحت کے فروغ کیلئے پرعزم: گجیندر سنگھ شیخاوت
تازہ ترین
خصوصی درجے کیلئے آخری دم تک لڑتے رہیں گے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
تازہ ترین

Related

اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?