سرینگر //نمائندہ عظمیٰ//کرناہ کے کنڈی علاقے میں منگل کو اُس وقت صفہ ماتم بچھ گئی جب وہاں ایک 3سالہ بچی نالہ بتہ موجی میں بہہ کر لقمہ اجل بن گئی اس دوران پولیس اور مقامی لوگوں نے بچی کی تلاش جاری رکھی ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق کنڈی شیح محلہ کی رہنے والی 3سالہ طیبہ انور دختر محمد انور شیح اپنی ماں کے ساتھ نالہ بت موجی پر گئی تھی تاہم وہاں اچانک بچی نالے میں بہہ گئی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی تلاش جاری ہے ۔