رام بن //پولیس نے ٹرک کنڈکٹر کی سڑی ہوئی نعش اسکے لواحقین کے سپرد کردی ،جسے پولیس نے منگل کے روز پنتھیال کے مقام پر بسلیری نالہ سے برآمد کیا تھا ۔راہ چلتے ہوئے مسافروں نے اس نعش کی پولیس کو اطلاع دی جس نے فوری طور کاروائی کرکے اس کو برآمد کیا اور پی ایچ سی رام سو میں پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی لوازمات پُر کرنے کے لئے منتقل کیا ۔نعش کی شناخت اسکے لواحقین نے بطور غفار دین ولد صدر دین ساکنہ نر ائن پور پٹھانکوٹ کے ایک کنڈکٹر کے طور کی ہے۔یا رہے کہ ٹرک زیر نمبر PB30G-9854 پنتھیال کے مقام پر اگستر کے پہلے ہفتہ میں سڑک سے لُڑھک گئی تھی جس میں ڈرائیور اور کنڈکٹر دونوں بہہ گئے تھے۔اس حادثہکے ڈرائیور شیر علی کی نعش کو 8 ۔اگست ڈگڈول سے بر آمد کی گئی تھی۔کنڈکٹر کی شناخت کرنے کے بعد اسکی نعش قانونی لوازمات پُر کرنے کے بعد اسکے لواحقین کو بدھ کے رز سونپی گئی ۔