مہور//محکمہ زراعت سب ڈویژن درماڑی کی جانب سے پنچایت کنٹھی میں ایک بیدار ی اور جانکاری کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقہ کے 100سے زائد کسانون نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر ماہرین زراعت نے کسانوں کو مرکزی اور ریاستی سرکار کی طرف سے شروع کی گئی اسکیموں کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے انہیں ان اسکیموں سے استفادہ کرنے کی ترغیب دی۔ انہوںنے کسانوں کو ہدایت دی کہ وہ کسان کریڈٹ کارڈ کے علاوہ بنکوں کی طرف سے آسان قسطوں اور کم شرح سود پر ملنے والے قرضہ جات حاصل کر کے ایگریکلچر کے مختلف شعبہ جات کو روزگار کے طریقہ پر اپنائیں۔ سابق سرپنچ ٹھاکربلونت سنگھ اور دیگر معزز شہریوں نے محکمہ زراعت کی طرف سے کیمپ کے انعقا دکی سراہنا کرتے ہوئے انہیں آگے بھی ایسے کیمپ منعقد کرنے کے لئے کہا۔ اے ای او مٹلوٹ انل ٹھاکر ، اے ای اے سنجیو ٹھاکر شام کرشن، راجندر کمار اور انل کمار نے کسانوں کو کئی مفید جانکاریاں دیں۔ اس موقعہ پر کے سی سی ڈے بھی منایا گیا ۔ کسانوں نے بیج کے معیار کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے علاقہ کو سبزیوں اور دال کے کلسٹر کے دائر ہ میں لانے کی مانگ کی۔ یہ کیمپ ایس ڈی اے او درماڑی انل کول اور چیف ایگریکلچر ریاسی اونکار سنگھ چودھری کی دیکھ ریکھ میں منعقد کیا گیا تھا ۔