بڈگام//زراعت کے وزیر غلام نبی لون ہانجورہ نے چاڈورہ کے نوپورہ میں تعمیر کئے جارہے شیپ ویٹرنری ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقعہ پر انہیں بتایا گیا کہ اس پروجیکٹ کے لئے 21.5لاکھ روپے کی رقم منظور کی گئی ہے جس میں سے 10.5 لاکھ روپے ہارٹی کلچر ، پلاننگ و مارکیٹنگ محکمہ کو پہلے ہی واگذار کئے گئے ہیں۔اس موقع پر وزیر نے کہا کہ ویٹرنری مرکز علاقے کے بھیڑوں کو تما م طرح کی طبی سہولیات فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ریاست کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی اور نوجوانوں کی بے روزگارسے نمٹنے کی وعدہ بند ہے۔حکومت کی طرف سے 60,000کنٹریکچول اور ایڈ ہاک ملازمین کی ملازمت کو باقاعدہ بنانے کے فیصلے کو تاریخی فیصلہ قرار دیتے وزیر نے کہا کہ پی ڈی پی بی جے پی مخلوط سرکار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے۔جوائنٹ ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری اور ڈسٹرکٹ شیپ آفیسر اس موقعہ پر موجود تھے۔وزیر نے ڈپٹی کمشنر بڈگا م کے ہمراہ حضرت شیخ العالم ؒ کی زیارت پر حاضری دی اور دعائیہ مجلس میں شرکت کی۔