کشتواڑ//کنٹریکٹرایسوسی ایشن کشتواڑکے ایک وفدنے تنظیم کے صدرفاروق احمدصدیقی کی قیادت میں ضلع ترقیاتی کمشنرکشتواڑسے ملاقات کی اورانہیں اپنی مانگوں سے متعلق ایک میمورنڈم پیش کیا۔ اس دوران وفدنے مانگ کی کہ سی وی پی پی کے تمام کام سنٹرل ویجی لینس گائیڈلائنزکے بجائے ریاستی حکومت کی گائیڈلائنز کے مطابق مقامی ٹھیکیداروں کودیئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ سی وی پی پی کی طرف سے پروجیکٹ جموں وکشمیرمیں ایگزیکٹیوایجنسیاںمثلاً جے پی اینڈافکان کمپنیاں چلارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ کمپنیوں کوہدایات جاری کی جائیں کہ وہ تجربہ کارٹھیکیداروں کوکام الاٹ کریں ۔انہوں نے مانگ کی کہ جے کے آرایس شیڈیول کوعملایاجائے ۔انہوں نے پروجیکٹوں میں لگائے گئے ورکروں کی اجرتیں بڑھانے کی بھی مانگ کی۔انہوں نے کہاکہ ایکسین پی ڈبلیوڈی کوہدایت دی جائے کہ وہ صرف ان ہی کاموں کی ٹینڈرنگ کریں جن کی تخمینہ لاگت سی ایس آراورنبارڈ ورکس کے تحت 50لاکھ روپے ہواورکم اکائونٹ کیلئے ٹینڈرنہ ڈالے جائیں تاکہ تمام کنٹریکٹرکام کیلئے اپلائی کرسکیں۔ضلع ترقیاتی کمشنرکشتواڑانگریزسنگھ رانانے ٹھیکیداروں کے مسائل کواطمینان سے سنااوران کے ازالہ کی یقین دہانی کرائی۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنرنے برسرموقعہ پروجیکٹ حکام کوکنٹریکٹروں کی جائزمانگوں کاازالہ کرنے کی ہدایات بھی دیں۔