سرینگر/سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بدھ کو جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں ایک مظاہرے کی قیادت کی جس کا مقصد کنٹرول لائن پر منقسم کشمیر کی تجارتی سرگرمیوں کو معطل کئے جانے کیخلاف احتجاج کرنا تھا۔
محبوبہ نے مطالبہ کیا کہ کراس ایل او سی تجارت کی معطلی کا حکم واپس لیا جانا چاہئے ۔
محبوبہ نے لبریشن فرنٹ چیئر مین محمد یاسین ملک کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔
پی ڈی پی صدر نے جماعت اسلامی پر پابندی کے خاتمے اور ہائی وے پر پابندیاں ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
محبوبہ کی قیادت میں اس احتجاجی مظاہرے کا اہتمام ٹائون ہال پلوامہ سے ڈی سی آفس تک کیا گیا تھا، جس میں پی ڈی پی کے بیسیوں کارکنان نے شرکت کی۔