عظمیٰ سپورٹس ڈیسک
جموں //آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز جموں نے 18 سے 21 اکتوبر 2024 تک آئی آئی ٹی جموں کے زیر اہتمام ایک انٹر کالجیٹ سپورٹس فیسٹول میں خواتین کی شطرنج چیمپئن شپ میں اپنے ایم بی ایس ایس طلبا کی شاندار جیت کے ساتھ اپنے نام ایک اور اعزاز حاصل کیا۔قابل ذکر جیت ایمس جموں کے اعزازی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور سی ای او پروفیسر ڈاکٹر شکتی کمار گپتا کی غیر متزلزل حمایت اور دور اندیش قیادت کی عکاسی کرتی ہے۔ نہ صرف تعلیمی میدان میں بلکہ کھیل جیسی غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی عمدگی کو فروغ دینے کے لیے ان کی لگن نے طلبہ کو نئی بلندیوں تک پہنچنے کی ترغیب دی ہے۔ ان کی رہنمائی میں اسپورٹس کمیٹی اور اسٹوڈنٹس ویلفیئر کمیٹی کی مشترکہ کوششوں نے اس کامیابی کے حصول میں اہم کردار ادا کیا۔فاتح ٹیم میں چار ہونہار طلبا شامل تھے۔ النہ اے سونی (بیچ 2020)، کنچن لتا (بیچ 2020)، راکھی متل(بیچ 2020)، اور غزل چاولہ(بیچ 2022)۔ آئی آئی ٹی جموں اور جموں یونیورسٹی سمیت چھ اداروں کے خلاف مقابلہ کرتے ہوئے، ٹیم نے سوئس فارمیٹ کے ٹورنامنٹ میں تین شدید رانڈز میں غیر معمولی اسٹریٹجک صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ رائونڈ ایک میں جموں یونیورسٹی کا غلبہ، 4 میں سے 3 پوائنٹس حاصل۔ رائونڈ دو میں IITجموں کے خلاف 4 میں سے 3.5 پوائنٹس کے ساتھ ایک اہم جیت حاصل کی۔ فائنل رائونڈمیں MIET کو شکست دی، ان کے سکور میں 3 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔AIIMS جموں 9.5 پوائنٹس کے ساتھ ٹورنامنٹ کے چیمپئن بن کر ابھرا، اس نے اس میگا ایونٹ میں اپنے آپ کو قائد کے طور پر قائم کیا۔