ٹنگمرگ //روان پورہ کنزرٹنگمرگ میں پینے کے صاف پانی کی پائپ لائن سے مردہ چوہا برآمد ہوا جس کی وجہ سے لوگوں میں غم و غصہ پایا جارہا ہے ۔ لوگوں نے محکمہ پی ایچ ای پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ لوگوں کوبغیر فلٹر کے پانی فراہم کیاجارہاہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے روان پورہ کنزر میں اچانک نلوںسے پانی کی فراہمی رک گئی جس پر مقامی لوگوں نے شور اٹھایا۔محکمہ پی ایچ ای کے عملے نے جونہی پائپ لائن کھولنی شروع کی تو مردہ چوہا برآمد ہوا ۔پی ایچ ای کے سپر وئزر فارق احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ نلکے سے چوہا برآمد ہونے کی خبر مصدقہ نہیں ہے تاہم لوگوں کو متبادل پائپ لائن سے صاف پانی فراہم کیا جائے گا ۔