بارہمولہ //کنزرٹنگمرگ میں قائم ایک فوجی چوکی میں جمعرات کو اُس وقت افراتفری پھیل گئی جب ایک فوجی اہلکار نے مبینہ طور ا پنے ہی سروس رئفل سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا ۔ذرائع کے مطابق 2راشٹریہ رئفل سے وابستہ سیپئی گوردیپ سنگھ بلٹ نمبر 4492653/l نامی اہلکار نے جمعرات کی صبح کو دوران ڈیوٹی فوجی چوکی نمبر چار پر نامعلوم وجوہات کے بنا پر اپنے آپ پر گولی چلائی جس کے نتیجے میں مذکورہ اہلکار شدید زخمی ہوا ۔ذرائع کے مطابق اگر چہ اُسے فوجی اسپتال پہنچایاگیا تاہم ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا ۔اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرکے مذید تحقیقات شروع کردی ۔