مشتاق الحسن
ٹنگمرگ//کنزر میں دو بچوں کا باپ سفیدے کے درخت کے نیچے آکر لقمہ اجل بن گیا ۔بتایاجاتا ہے کہ کنزر تکیہ بٹہ پورہ نامی گاوں میں اسوقت صف ماتم بچھ گیا جب دو بچوں کا باپ 32 سالہ عاصف احمد شاہ ولد خورشید احمد شاہ سفیدے کے درخت کے نیچے آکر لقمہ اجل بن گیا ۔عاصف احمد شاہ بنڈ سا چلانے کا کام کرتا تھا اور لکڑی کے لیے اس نے اپنے گاوں میں سفیدے کے درخت خریدے تھے اور ان ہی درختوں کو کاٹنے کے لیے چند مزدوں کے ساتھ کام میں مصروف تھا کہ اس دران سفیدے کا درخت اس پر گر آیا جسے وہ شدید طور زخمی ہوگیا اگرچہ اسے فوری طور پرائمری ہیلتھ سنٹر کنزر پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔مرحوم اپنے پیچھے دو معصوم بچے اور بیوہ چھوڑگیا ہے۔ مرحوم کے حادثاتی موت پر ٹنگمرگ کی سیاسی اور دینی انجنوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگواران سے تعزیت کی ۔