ٹنگمرگ //لال پورہ کنزرمیں ایک تیزرفتارسکوٹی کے حادثے کاشکار ہونے سے سکوٹی سوار فوت ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ شام کو لال پورہ کنزر میں اویس احمد شاہ ولد نثار احمد شاہ ساکنہ ہردہ نبی کنزر اس وقت شدید زخمی ہوگیا جب وہ سکوٹی زیر نمبر JK05F -0756 پر تیز رفتاری سے جارہاتھا جس دوران سکوٹی بے قابو ہوکر الٹ گئی ۔اگرچہ وہاں موجود لوگوں نے زخمی شخص کو ماگام اسپتال منتقل کیا لیکن ڈاکٹروں نے اس کی حالت تشویشناک قرار دیکر اُسے جے وی سی ریفر کیا جس دوران وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی راستے میں ہی فوت ہوگیا ۔