کشتواڑ//ضلع کشتواڑ سے 25کلومیڑ دور پہاڑی پر واقع گائوں علاقہ کنتواڑہ میں طوفانی ہوائوں و تیز بارشوں سے فصلوں و میوہ باغات کو کافی نقصان پہنچا ہے۔کچھ روز سے مسلسل تیز ہوائوں و بارشوں نے علاقے میں مکی کی کھڑی فصل و میوہ باغات کو تباہ کر دیا ہے جس سے علاقے کا زمیندار طبقہ کافی پریشان ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کھیتی ہی انکا ذریعہ معاش ہے اور ان کا سال بھر کا انحصار بھی اسی پر ہوتاہے لیکن طوفانی بارشوں نے ان کی محنت پر پانی پھیر دیا ہے اور تمام فصل تباہ ہو گئی جس سے آنے والے مہینوں میں وہ فاقہ کشی کا شکار بھی ہوسکتے ہیں ۔لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ضلع انتظامیہ کا کوئی بھی آفیسر یہاں نہیں آیا جو نقصان کا تخمینہ لگاتا۔انہوںنے ضلع ترقیاتی کمشنر سے اپیل کی کہ وہ علاقہ میں آفیسران کی ٹیموں کو بھیج کر نقصان کا تخمینہ لگوائیں اوران کو معاوضہ فراہم کیاجائے ۔