کنار جہلم سے منتقل کئے جارہے کنبوں کو اراضی کی فراہمی

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے کل متعلقہ آفیسران کی ایک میٹنگ میں منتقل کئے جارہے شہری کنبوں کی باز آبادکاری کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میںبتایا گیا کہ دبجی گھاٹ سے سیمنٹ پُل تک دریائے جہلم کے دونوں کناروں اورپاندریٹھن ،اتھواجن سے ژونٹھ کوہل تک منتقل کئے جارہے کنبوں،نیز پارمپور سے یوسمرگ تک جن کنبوں کو عارضی طور منتقل کیا گیا ہے اُن کی رکھ گنڈی اکھشا بڈگام میں باز آبادکاری کی جائے گی۔اس دوران بتایا گیا کہ ایس ڈی اے رکھ گنڈی اکھشا میں پہلے ہی 106کنال اراضی کی نشاندہی کی ہے۔ صوبائی کمشنر نے جانچ کمیٹی کو29اکتوبر تک باقی ماندہ کنبوں کے بارے میں جانچ مکمل کرنے کی ہدایت دی تاکہ انہیں پلاٹ فراہم کئے جاسکے۔انہوںنے پارمپورہ سے سمربُگ تک عارضی طور منتقل کئے گئے کنبوں کے بارے میں بھی جانچ کرنے پر زوردیا۔ترقیاتی کمشنر سرینگر مستفید ہونے والے کنبوں کی فہرست کو حتمی شکل دیںگے۔ بصیر احمد خان نے کہا کہ رکھ گنڈ اکھشا میں منتقل کئے جارہے ہر شہری کنبے کو  2.75مرلہ اراضی فراہم کی جائے گی۔انہوںنے محکمہ تعمیرات عامہ کو 10یوم کے اندر اندر ڈی پی آر تیار کرنے کی بھی ہدایت دی۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *