کم سے کم اجرت ، سماجی تحفظ اور کارکنوں کی صحت لیفٹیننٹ گورنرکاغیر منظم مزدوروں کے تحفظ کیلئے اقدامات پر زور

 عظمیٰ نیوز سروس

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سکل ڈیولپمنٹ اور اَنٹرپرینیورشپ و لیبر ویلفیئر کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلی سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور مشن یوتھ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جن میںسکل ڈیولپمنٹ کی سکیموں میں ہم آہنگی پیدا کرنا،انٹرپرینیورشپ کے ذریعے مختلف شعبوں میں روزگار پیدا کرنے کے مواقع اور حکمت عملی، ہنر مندی کے تجزیے اور سکل میپنگ ، لیبر فورس اور نوجوانوں کو اَپ سِکلنگ اور رِی سِکلنگ،ہیلتھ کیئر ، لیبر ویلفیئر کیلئے سماجی تحفظ سکیموںاور نوجوانوںو خواتین کیلئے ذریعہ معاش پیدا کرنے کی سکیمیں شامل ہیں۔انہوں نے صنعتوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اُبھرتے ہوئے ہنر مندی کے منظرنامے کے مطابق نوجوانوں اور مزدور اَفرادی قوت کو اَپ سِکلنگ اور رِی سِکلنگ کی اہم ضرور ت پر خصوصی زور دیا۔ انہوں نے ہنرمندی کی ترقی اور اُبھرتے ہوئے کاروباری اَفراد کو مواقع فراہم کرنے کے لئے حکومت کے مکمل نقطہ نظر پر زور دیا۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے غیر منظم مزدوروں سمیت کارکنوںکے تحفظ کے لئے اَقدامات کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا جس میں قانونی کم سے کم اُجرت ، سماجی تحفظ اور کارکنوں کی صحت نگہداشت شامل ہے۔انہوںنے متعلقہ محکموں میں بے روزگار نوجوانوں اور مزدوروں کی رجسٹریشن کے عمل کو آسان کرنے اور ترقیاتی پروجیکٹوں میں مقامی نوجوانوں کی روزگار کی صلاحیت کو بہتر بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ محکمہ کو غیر منظم کارکنوں کو اِی شرم پورٹل پر اَپنا اندراج کرنے میں مدد کرنی چاہئے۔میٹنگ میں مختلف اقدامات اور سکیموں جیسے روزگار میلوں، اِی۔ شرم پورٹل، کاروبار میں آسانی، علم پر مبنی خدماتی شعبے کو فروغ دینے اورکامن ڈیش بورڈ اور جے اینڈ کے یوتھ اینڈ سکل موبائل ایپلی کیشن سمیت ڈیجیٹل اَقدامات پر بھی تبادلہ خیال او رجائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر،چیف سیکرٹری اَتل ڈولو، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری ، سیکرٹری ڈیولپمنٹ لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ ڈیپارٹمنٹ کمار راجیو رنجن اور سی اِی او مشن یوتھ اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
سیریلیک بیبی سیریلز کی تحقیقات کی جائے