Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

کملا کی دکان

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: February 24, 2019 10:55 pm
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
ہمارے محلے میں ایک کرانے کی دکان تھی جسے سب"کملا کی دکان"کہتے تھے۔رامو کاکا اور کملا کاکی اسے چلاتے تھے۔ جہاں پر بچوں کے کھانے پینے کی ہر چیز ملا کرتی تھی، چاہے وہ کھٹی میٹھی گولیاں، انگلی والا بسکٹ،بیرکٹ(بورکٹ)، پان بہار کی گولیاں، راج ملائی چوکلیٹ یا ہم سب کا فیورٹ پنگر وغیرہ ہو، ہرچیز ملا کرتی تھی۔ اتنی چیزیں محلے کی کسی دوسری دکان میں نہیں ملتی تھیں۔ ہم اس وقت دوسری یا تیسری کلاس میں ہونگے، ہمارا روزانہ اس دکان کے کئی لگاتے۔ اکثر ہم جھنڈ بناکر جاتے اور کچھ بچے پیسے دے دیتے اور کچھ نہیں دیتے، لیکن چیزیں سب بچے لیتے کیونکہ ہمیں لگتا تھا کہ کاکا اور کاکی کو یاد ہی نہیں رہتا تھا کس نے پیسے دئیے اور کس نے نہیں، اس لئے وہ سب کو دے دیتے تھے۔ ہمیں لگتا تھا دونوں بڈھے (بوڑھے) ہوگئے ہیں اور انکی یادداشت جواب دے گئی ہے۔ رات میں ہمارا معمول تھا ہم کاکی کی دکان بند ہونے کے بعد وہیں پر بیٹھتے اور دکان کے دروازے اور دیوار کے درمیان میں ایک چھوٹی سی جگہ تھی جہاں سے ہم بچوں کا ہاتھ چلا جاتا تھا، ہم وہاں رکھی برنی (کانچ کی بڑی شیشی)سے کھٹی میٹھی گولیاں نکالتے اور برنی خالی کردیتے۔ لیکن تعجب کی بات یہ تھی کہ ہمیں روز وہ برنی بھری ملتی۔ ہم اپنی چالاکی اور ان کی بے وقوفی پر روز ہنستے اور برنی خالی کردیتے۔ ہماری چپکلش بس اتنی ہی نہیں تھی بلکہ ہم کبھی کبھی ایک روپے کا نقلی نوٹ بھی چلا دیتے تھے، لیکن کبھی کبھی۔ کاکی کو شک ہو جاتا تھا کہ چار آنا آٹھ آنا لانے والے بچے روز ایک روپیہ کہاں سے لارہے ہیں اور وہ ہمیں بھگا دیتی۔ اس لئے ہم باقاعدہ وقفے وقفے سے جاتے اور کاکی کو روپیہ دیتے، کاکی نوٹ الٹ پلٹ کر دیکھتی اور رامو کاکا کو دے دیتی۔ رامو کاکا اسے غلے میں ایک طرف رکھ دیتے جہاں ایک ایک چھوٹے بچے کی تصویر لگی تھی اور ہم چیزیں لے کر وہاں سے جلدی کھسک جاتے۔ ایسا کافی دنوں تک چلتا رہا ، پھر عمر بڑھنے کے ساتھ ہم میں تھوڑی سمجھداری آئی تو ہم نے یہ کام بند کردیا۔ لیکن یہ سلسلہ بند نہیں ہوا، بس یہ ہوا کہ ہماری جگہ ہمارے چھوٹوں نے لےلی۔ 
کئی سالوں بعد ایک دن کی بات ہے، میں شاید اس وقت نویں کلاس میں تھا، میں گھر کا کوئی سودا لینے کے لئے کاکی کی دکان پر کھڑا تھا۔ تبھی سات آٹھ سال کا ایک لڑکا آیا اور ایک روپے کا نوٹ دیا، کاکی نے نوٹ الٹ پلٹ کر دیکھا اور کاکا کو دے دیا، کاکا نے نوٹ غلہ میں ایک طرف رکھ دیا جہاں اسی چھوٹے بچے کی تصویر تھی۔ کہتے ہیں یہ کاکا کاکی کے اکلوتے بیٹے کی تصویر تھی جس کا بچپن میں ہی انتقال ہوگیا تھا۔  کاکی نے اس بچے کو اس کی چیزیں دے دیں اور وہ خوشی خوشی چلا گیا۔ اس کے جانے کے بعد میں نے کاکی سے کہا کہ وہ نوٹ نقلی ہے کیونکہ جب کاکی نوٹ الٹ پلٹ کے دیکھ رہی تھی، تبھی میں نے دیکھ لیا تھا۔ میری بات سن کر کاکی مسکرائی اور کہنے لگی، 
ہاں بیٹا! مجھے پتہ ہے، لیکن یہاں نقلی نوٹ چلتا ہے۔
مگر "صرف بچوں کا"  ۔
 
کامٹی ناگپور مہاراشٹر،موبائل۔ 9049548326
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Elvis The new Queen Lifetime Video slot Enjoy Totally free WMS Online slots
Nordicbet Nordens största spelbolag med gambling enterprise och possibility 2024
blog
Elvis the new king Gambling establishment Online game Courses
Find Better On the web Bingo Web sites and you may Exclusive Also provides in the 2025

Related

ادب نامافسانے

افسانچے

July 12, 2025
ادب نامافسانے

ماسٹر جی کہانی

July 12, 2025
ادب نامافسانے

ضد کا سفر کہانی

July 12, 2025

وہ میں ہی ہوں…! افسانہ

July 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?