سری نگر//کمشنر سیکرٹری جی اے ڈی ہلال احمد پرے نے کل سری نگر میں وِنٹر سیکرٹریٹ کے کام کاج کا جائزہ لیا اور سول سیکرٹریٹ میں جاری تعمیراتی کاموں کا معائینہ کیا۔اُنہوں نے متعلقہ ایجنسیوں پر زور دیاکہ وہ تمام کاموں کو دربار کی سری نگر منتقلی سے پہلے مکمل کریں۔سپیشل سیکرٹری وِنٹر سیکرٹریٹ اعجاز احمد بٹ ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایسٹیٹس فیاض احمد اور کئی دیگر افسران بھی موجود تھے۔