عظمیٰ نیوز سروس
جموں// ضلع سماجی بہبود آفس جموں نے خواتین کے عالمی دن کے موقعہ پر ’’خواتین میں سرمایہ کاری ،ترقی کو تیز کریں‘‘کے موضوع کے تحت خواتین کے عالمی دِن کا اِنعقاد کیا۔محکمہ نے اس اہم دِن پر صنفی مساوات کو منانے اور فروغ دینے کے لئے تقریبات اور اَقدامات کا ایک سلسلہ شروع کیا۔کمشنر سیکرٹری سوشل ویلفیئر شیتل نندا نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین گاندھی نگر میں واک تھون، میراتھن اور سائیکلتھون سمیت متعدد پروگراموں کی تقریبات کا اِفتتاح کیاجس میں تقریباً 700 نوجوانوں نے حصہ لیا۔گورنمنٹ وومن کالج گاندھی نگر کے آڈیٹوریم میں میگا ایونٹ کا اِنعقاد کیا گیا جس میں خواتین نوجوانوں کی جانب سے نکڑ ناٹک، سیلف ڈیفنس پر ڈیمو، گروپ ڈانس، گائیکی پرفارمنس، ثقافتی سرگرمیاں، گیمز، پہیلیاں،ٹونگ ٹویسٹر سمیت مختلف سرگرمیاں پیش کی گئیں۔
نیشنل رورل لائیولی ہڈ مشن اور وومن ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے منعقدہ نمائش میں لگائے گئے سٹالوں سے خواتین کاروباری اَفراد کی حوصلہ افزائی کی گئی۔کمشنر سیکرٹری موصوفہ نے سٹالوں کا دورہ کیا اور خواتین کاروباریوں سے ان کی کارکردگی اور پیش رفت کے بارے میں رائے حاصل کی۔ اُنہوں نے ہونہار کاروباری اَفراد کی تخلیقی صلاحیتوں اور سخت محنت کے لئے سراہا۔اُنہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواتین کو مالی آزادی، تعلیم اور ذاتی ترقی کے لئے مساوی مواقع اور اِختیارات فراہم کرنے پر زور دیا۔بعد میں کمشنرسیکرٹری نے این جی او سپورٹ نونیت کور سمیت نرمل پوارجے کے آر ایل ایم ،جموں وکشمیر کی پہلی خاتون جے کے ایس آر ٹی سی بس ڈرائیور پوجا دیوی ، قومی سطح پر مشہور اینکر ، مصنف اور شاعر بندیہ رینہ تکو اور بچون اور خواتین کی کارکن ایڈوکیٹ مینو پادھا کی کامیابیوں کو حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔ڈاکٹر پارس کھنہ نے خواتین نوجوانوں میں بیماری کے بارے میں بیداری کے بارے میں مختصر لیکچر بھی دیا۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر مشن شکتی ومشن وتسالیہ ہرویندر کور، ڈائریکٹر سماجی بہبود محکمہ جموں بھارت بھوشن، ضلع سماجی بہبود آفیسرجموں، ریاسی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔