Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

کمسنوں کی ڈرائیوینگ اور ٹریفک ایڈوائزری!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 28, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
 محکمہ ٹریفک نے اپنی ایک تازہ ایڈوائزری میں والدین پر باور کیا ہے کہ وہ نابالغ اور کمسن بچوں کو گاڑیاں اور ٹووہیلرچلانے سے باز رکھیں، کیونکہ یہ نہ صرف قانوناً جرم ہے بلکہ ان بچوں کی زندگیاں خطرات کی نذر کرنے کا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ریاست کے دونوں درالحکومتی شہروں اور قصبہ جات میں ٹریفک کی حالت انتہائی خراب ہے اور روزانہ مختلف مقامات پر ٹریفک جام لگنے سے لوگوں کا جنیا دو بھر ہوگیا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ گاڑیا ں چلانے والوں کی طرف ٹریفک قواعد کی دھجیاں اُڑانے کا عمل بھی ایک معمول بنتا جا رہا ہے، جس کےلئے متعدد محرکات ذمہ دار ہیں اور ایک محرک یہ بھی ہے کہ ڈرائیو کرنے والوں کی ایک اچھی خاصی تعداد ڈرائیوینگ لائسنسوں کے حصول کے باوجودلاپرواہانہ ڈرائیوینگ اور جلد بازی میں ٹریفک قواعد کو توڑنے کی مرتکب ہوتی ہے، جو اکثر اوقات جان لیوا حادثات کا باعث بنتا ہے۔ علاوہ ازیں سڑکوں پر گاڑیاں پارک کرکے راہیں مسدود کرنے کی وجہ سے بھی ٹریفک کے عبو ر و مرور میں بے بیان مشکلات دیکھنے کو ملتی ہیں۔ ٹریفک کی صورتحال کو دیکھ کر بعض اوقات ایسا محسوس ہو تا ہے کہ شہروں اور قصبوں میں فی الوقت یہ غالباً سب سے بڑا عوامی مسئلہ ہے ، جس پر ہمہ رخی پالیسی اختیار کرکے سنجیدگی کے ساتھ غور کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ ایک خوش آئند حقیقت ہے کہ حالیہ ایام میں محکمہ ٹریفک نے اس صورتحال پر قابو پانے کےلئے متعدد اقدامات کئے ہیں، جنکے اثرات ابھی سامنے آنا باقی ہیں۔ تاہم ان اقدامات میں زیادہ تر توجہ غلط پارکنگ کا ارتکاب کرنے والوں کی گاڑیاں اُٹھا کرانہیں ضبط کرنے اور کاغذات میں سقم کی پاداش میں جرمانے عائد کرنے کی کاروائی پر مرکوز ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ گزشتہ چند مہینوںمیں قواعد شکنی کرنے والوں سے حاصل شدہ جرمانے کا حجم کئی گنا بڑھ گیا ہے اور جسکی تشہیر بھی محکمہ کی طرف سے وقت وقت پر کی جارہی ہے، تاہم اس کے ساتھ ساتھ محکمہ کی توجہ ڈرائیونگ کے دوران قواعد شکنیوں پر مرکوز ہونی چاہئےتھی، کیونکہ ریاست کے اندر ٹریفک حادثات میںطوفانی  رفتار کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے اور  ان  میں آئے روز جانی نقصان دیکھنے کو ملتے ہیں۔ اگر یہ رفتار اسی عنوان سے جاری رہی تو یقینی طور پر ٹریفک حادثات کے نتیجہ میں پیش آنے والی اموات ریاست کے اندر غیر طبعی اموات کی سب سے بڑی وجہ بن کر سامنے آسکتی ہے، جو سماج کے تحرک اور جدت طرازی کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ثابت ہوسکتی ہے۔ یہ ایک ثابت شدہ حقیقت ہے کہ اکثر حادثات تیری رفتاری کی وجہ سے پیش آتے ہیں اور ڈرائیو کرنے والے حضرات کو مختلف سڑکوں اور شاہراہوں کے لئے مقررہ ومعینہ رفتار کا یا تو علم نہیں ہوتا یا پھر اس سے دانستہ طور صرف نظر کیا جا تا ہے۔ دونوں صورتوں میں گیند محکمہ ٹریفک کے پالے میں پڑتی ہے۔ حالانکہ ماضی میں ریاستی سرکار نے زر کثیر خرچ کرکے محکمہ کے عملہ کےلئے ایسے آلات حاصل کر لئے تھے، جو ڈرائیوینگ کے دوران گاڑی کی رفتار پر کھنے کےلئے استعمال کئے جاتے تھے اور خلاف ورزی کنندگان کی نشاندہی کرنے میں آسانی ہوتی تھی۔ کیا آج اُن آلات کا کہیں استعمال ہو رہاہے، اس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں۔ بہر حال جس طرح گاڑیوں کی غلط پارکنگ کے خلاف ایک گیر مہم شروع کرکے نئے پارکنگ مقامات مقرر کرنے کے اقدامات میں سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، اُسی عنوان سے تیز رفتار اور لاپرواہ ڈرائیوینگ کےخلاف بھی ایک زور دار مہم چلانے کی ضرورت ہے، تاکہ سڑکوں پر دوڑتے وقت راہگیروں کی جانوں کا زیاں روکنے میں ایک مثبت پیش رفت ہوسکے۔ یہ بھی ایک برملا حقیقت ہے کہ ریاست کے طول وعرض میں آج کمسنوں اور نابالغوں کی جانب سے زیادہ ترٹووہیلر اور بعض اوقات گاڑیاں چلانے کے منظر عام دکھائی دیتے ہیں، خاص کر اچھی خاصی تعداد میں نابالغ طلبہ، جو ظاہر ہے لائسنس یافتہ نہیںہوتے، ٹو وہیلروں پر سکول جاتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ اس میں کوئی دورائے نہیں کہ اس غیر قانونی اور غیر انسانی عمل کی ذمہ داری والدین پر عائید ہوتی ہے، جوجہاں اپنے بچوں کے کرئیر کی فکرمیں دہرے ہوئے ہوتے ہیں لیکن وہیں انکی جان کے بارے میں ایسی لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہیں، جس سے ہماری سماجی اقدار عریاں ہوجاتی ہیں۔ اس عمل سے نئی نسل میں قواعد کی خلاف ورزی کا مزاج راسخ ہونے کا اندیشہ قوی ہونے کے پورے اسباب موجود ہے، جو آگے چل کرکلہم طور پر نہ صرف انکی زندگیوں بلکہ پورے معاشرے کےلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ ایسے حالات میں محکمہ ٹریفک کی جانب سے جاری کردہ ٹریفک ایڈوائزی کا خوش آمدید کیا جانا چاہئے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ اُمید بھی کہ اس سارے عمل کو صرف جرمانہ و صولی کے اہداف کو پورے کرنے کے لئے استعمال نہیں کیا جائیگا بلکہ اس مجرمانہ عمل کو قابو کرکے سماج کے اندر پنپ رہے ناسور کو ختم کرنے پر توجہ مرکوز کی جائیگی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا
جموں
کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی لاش برآمد پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی
خطہ چناب
سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت
جموں
سکولوں کے نئے اوقات کاررام بن ۔ بانہال سیکٹر کے سکولوں کیلئے غیر موزوں میلوں کی پیدل مسافت کے بعد طالب علموں سے آن لائن کلاسز کی توقع زمینی صورتحال کے منافی
خطہ چناب

Related

اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?