نیوز ڈیسک
نئی دہلی //آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے اتوار کو نئے سال 2023 کے پہلے دن کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ کیا ۔ کمپنیوںکے اس فیصلے سے ان لوگوں کی جیب مزید خالی ہوگی جو ریستوراں، ہوٹلوں، آرڈرز وغیرہ میں کھانا کھاتے ہیں۔اس قیمت میں اضافے کے ساتھ، دہلی میں 19 کلو کے کمرشل سلنڈر کی قیمت 1,769 روپے، ممبئی میں 1,721 روپے، کولکتہ میں 1,870 روپے اور چنئی میں 1,971 روپے ہوگی۔ تاہم گھریلو ایل پی جی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ آخری بار 6 جولائی 2022 کو گھریلو سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔
کمرشل گیس سلنڈر | مزید 25 روپے مہنگا