نئی دہلی// کمرشل ایل پی جی کی قیمت، جس کا استعمال ہوٹلوں اور ریستوراں جیسے کاروباری اداروں میں کیا جاتا ہے، پیر کو 171.5 روپے فی سلنڈرمیں کمی کی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق، 19 کلو کے کمرشل ایل پی جی کی قومی راجدھانی میں قیمت اب 1,856.5 روپے ہے، جو کہ 2,028 روپے سے کم ہے۔تجارتی ایل پی جی کی قیمتوں میں یہ مسلسل دوسری ماہانہ کمی ہے۔یکم اپریل کو فی 19 کلوگرام سلنڈر کی قیمتوں میں 91.5 روپے کی کمی کی گئی تھی۔ یکم مارچ کو قیمتوں میں 350.5 روپے فی سلنڈر اضافہ کیا گیاہے۔قومی راجدھانی میں گھریلو کھانا پکانے والی گیس ایل پی جی کی قیمتیں 1,103 روپے فی 14.2 کلوگرام سلنڈر پر برقرار ہیں۔گھریلو ایل پی جی کی قیمتوں میں آخری بار یکم مارچ کو تبدیلی کی گئی تھی، جب ان میں فی سلنڈر 50 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔تاہم پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل 13ویں مہینے تک منجمد رہیں۔ قومی راجدھانی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے فی لیٹر ہے اور ڈیزل 89.62 روپے ہے۔