سرینگر//چیف لشکر طیبہ جموں کشمیرمحمودشاہ نے لشکر کمانڈر ابوہریرہ محمد عرفان ولد گلزاراحمدشیخ ساکنہ چکورہ پلوامہ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ قربانیاں تحریک آزادی جموں کشمیر کے ماتھے کا جھومر ہیں ۔لشکر ترجمان ڈاکٹر عبداللہ غزنوی کی طرف سے بھیجے گئے بیان کے مطابق محمود شاہ نے کہاکہ ’’کشمیر کے غیور بیٹے ہندوستانی فورسز کے خلاف برسرمیدان ہیں اور آزادی حاصل کرنے کے لیے اپنا لہو پیش کررہے ہیں ،ہم ان قربانیوں کے امین ہیں ‘‘۔انہوںنے کہا کہ’’ تحریک آزادی جس رفتار کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور ہندوستان جس تیزی کے ساتھ اپنے وسائل جھونک رہاہے اس سے واضح ہوجاتاہے بھارت کی ہار ہوگی‘‘ ۔ لشکر چیف نے عرفان کے جنازے میں شرکت کرنے اور شایان شان استقبال کرنے پر عوام کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ خراب موسم اور سخت سردی کے باجود استقبال کرنا زندہ قوموں کی ناقابل فراموش مثالیں ہیں ۔ادھر پیپلز لیگ چیئرمین غلام محمد خان سوپوری نے لشکر کمانڈرعرفان شیخ کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ لیگ کے عبد الرشید ڈار کی قیادت میں وفد نے کمانڈر کے گھرچکورہ پلوامہ جاکر لواحقین سے تعزیت پرسی کی۔